جیسے جیسے شعور بڑھے گا اس کے ساتھ سندھ میں تبدیلی آئے گی؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

37

لاڑکانہ،1مارچ  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو  یہاں   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے شعور بڑھے گا اس کے ساتھ سندھ میں تبدیلی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات نہیں چاہتی وہ جانتے ہیں کہ  وہ صرف اندرون سندھ کی بنیاد پر انتخابات جیت نہیں سکتے۔ن لیگ کا بھی سندھ اور کے پی کے میں وجود ختم ہوچکا ہے،جبکہ ان کے بلوچستان کے ساتھی انہیں چھوڑ چکے ہیں۔