تحریک انصاف کی جانب سے ” حقوق سندھ” مارچ آج شام میرپورخاص پہنچے گا، جلسے کے انتظامات مکمل

30

میرپورخاص،02 مارچ (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ” حقوق سندھ” مارچ ریلی آج شام میں  میرپورخاص پہنچ رہی ہے۔

 ریلی میں وائس چیئرمن پاکستان تحریک انصاف و  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمائیل،   وفاقی وزراء اسد عمر،  علی زیدی ، پی ٹی آئی سندھ کے جرنل سیکریٹری   مبین جتوئی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی  ارباب غلام رحیم  ، امیر بخش بھٹو،  پپوزیشن لیڈر سندھ اسیمبلی حلیم عادل شیخ، پارلیامانی سیکریٹری رکن قومی اسیمبلی لال مالہی،  سابق صدر پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص آفتاب قریشی اور دیگر قائدین اسٹیشن چوک پر بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، اسٹیشن چوک پر ایک بڑا اسٹیج  تیار کیا گیا ہے۔