سکھر،04مارچ(اے پی پی): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق عباس قریشی کی زیر صدارت جمعہ کو رینج آفس میں ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک ،ایس ایس پی گھوٹکی محمد اظہر مغل ،پی ایس اشفاق لغاری ، انچارج ایڈمن رفیق قریشی، ہیڈ کلرک علی اصغر بھیو نے شرکت کی۔
ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے 67 میں سے 64 کیسز کی پروموشن کی منظوری دی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے 124 میں سے 117 کیسز کی پروموشن کی بھی منظوری دی گئی اور اجلاس میں 07 لیڈی اے ایس آئی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموشن کی منظوری دی گئی۔
ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی میں مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن نہ ملنے کے کیسز اگلے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تک مؤخر کر دیئے گئے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق عباس قریشی صاحب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے محنت اور لگن کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ایمانداری سے عوام کے ساتھ انصاف اور تعاون،مدد کی تلقین کی۔











