گھوٹکی: ہندو  تاجر  کو قتل کرنے والا کرائے کا قاتل  گرفتار ، اسلحہ برآمد

51

گھوٹکی، 04 مارچ (اے پی پی ): پولیس نے اقلیتی برادری کے معروف  ہندو  تاجر  کو قتل کرنے والا کرائے کے قاتل کو  گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اظہر مغل نے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کرائے کا قاتل  محسن پتافی کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ،  ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم   نے انتہائی چلاکی سے  31 جنوری کو ڈہرکی میں تقریب کے دوران فائرنگ کرکے  قتل کیا اور غائب ہوگیا جبکہ  واقعہ پر  اقلیتی برادری نے قومی شاہراہ پر احتجاج  بھی کیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ قاتل کی گرفتاری کیلئے جی ٹی آئی تشکیل دی گئی تھی، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول کے پارٹنروں کے کہنے پر قتل کیا، مقتول اپنے پاٹنروں سے علیحدہ اپنا نیا کارخانہ لگانا چاہتا تھا جس کے لئے دس لاکھ روپے میں قتل کا سودا طے پایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے  اور 15 افراد  کے قتل کاُ اعتراف کیا ہے  ،جس کے خلاف مختلف تھانوں پر 17 مقدمات کا ریکارڈ موصول ہوا ہے جبکہ  اصل ملزمان کی گرفتاری پر ہندو برادری کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

سورس : وی این ایس ، گھوٹکی