پشاور، 4مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کوچہ رسالدار میں ہونے والے خود کش دھماکے کے دوران جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینسز 4 منٹ میں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ساتھ ہی مزید 25 ایمبولینسز کو موقع پر طلب کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ انہوں نے خود جائے حادثہ کا دورہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں کی نگرانی کی اور اپنی زیرنگرانی 70 سے زائد زخمیوں اور متعدد جاںبحق افراد کو مسجد سے نکالا اور طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال لیڈی ریڈنگ منتقل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 5 ایمبولینسز تعینات کیں جو جانبحق افراد کے جسد خاکی ان کے علاقوں تک منتقل کررہے ہیں جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز پر مشتمل ٹیم بھی موجود ہے۔ ریسکیو1122 کے 80 سے زائد اہلکاروں، فائر ویکل، ڈیزاسٹر ویکل اور 25 ایمبولینسز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
سورس:وی این ایس، پشاور











