پاکپتن ؛ ڈی پی او راؤ سردار علی  کیجانب سے جامع مسجد صدیق اکبر اڈہ میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

20

پاکپتن،04 مارچ(اے پی پی):آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے امروز جامع مسجد صدیق اکبر اڈہ بنگہ حیات علاقہ تھانہ چکبیدی میں جمعہ کی نماز ادا کی اور کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کے ہمراہ ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق اور ایس ایچ او تھانہ چکبیدی موجود تھے ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے مسجد میں آنے والے لوگوں سے ان کی شکایات سنیں اور شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ،عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

سورس:وی این ایس، پاکپتن