پاکپتن،05مارچ(اے پی پی): حکومت کی جانب سے نوجوانوں میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور انہیں اپنی پہچان بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے پاکپتن میں بھی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹس کے مختلف شعبہ جات سے فنکاروں نے گلو کاری، مصوری اور تھیٹر کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔نوجوان مصوروں نے اپنی صلاحیتوں کے رنگ کینوس پر بکھیرے تو دیکھنے والے ان فن پاروں کے سحر میں کھو سے گئے۔
شہریوں اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آرٹس دوستی کی تعریف بھی کی گئی۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ججز کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی میں شروع ہونے والے اس پروگرام سے نہ صرف شعبہ آرٹس کو ترقی ملے گی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستانی فنکار اپنےفن کا لوہا منوا پائیں گے۔
سورس: وی این ایس، پاکپتن











