اوکاڑہ؛  خواتین کے عالمی دن پر تقریب کاانعقاد، ہاتھ سے بنائی مختلف چیزوں کے سٹالز لگائے گئے

12

اوکاڑہ،06مارچ(اے پی پی ):خواتین کے عالمی دن پر الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیراہتمام بلدیہ ہال میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں مختلف تنظیموں اور اداروں نے اپنے اپنے خوبصورت سٹالز لگائے۔

 اس موقع پر ریسکیو 1122 ، بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط محمد اصغر مغل کی خطاطی ، اسرار حسین قطبی کی قرآنی نمائش ، انجمن بہبود  خواتین کی جانب سے پھولوں اور چوڑیوں کے سٹال ، محکمہ بہبود آبادی ، رشیدہ بی بی ویلفیئر آرگنائزیشن ، میڈم کرن شہزادی کی جانب سے ہاتھ سے بنائی مختلف چیزوں کے سٹالز لگائے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

تقریب میں میاں محمد سہیل ، سلمان احمد قریشی ، محبوب چوہدری ،  سید ندیم جعفری ، محمد اصغر مغل ، پروفیسر شفیق نیر ، غلام مصطفیٰ مغل ، پروفیسر آمین انجم ، رانا ذوالفقار علی ، عمران خوشی ، مشتاق احمد بھٹی ،اللہ رکھا بلوچ ، زعیم چوہدری ، آفاق منظر ، رانا طاھر یعقوب ، مختار ندیم ، اصغر علی ، سجاد خالق لکھوی  ، عبدالمالک ، جاوید اختر ودیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ