گلیات؛سیاحوں کی گاڑی برفانی تودہ کی زد  میں آ گئی، بحفاظت نکال لیا  گیا

51

ایبٹ آباد، 06 مارچ (اے پی پی ): گلیات کنڈلہ اور توحید آباد کے درمیان بارش کے دوران سیاحوں کی گاڑی برفانی تودہ کی زد  میں آ گئی ، متعلقہ محکمہ جی ڈی اے  اور مقامی لوگوں   کی بروقت کارروائی سے برف کے نیچے پھنسی گاڑی  میں موجود  افراد   کو  بحفاظت نکال لیاگیا ہے ۔

 ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ  اتھارٹی  احسن حمید نے کہا کہ پانچوں سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، جو  معمولی زخمی ہوئے تھے ، جنہیں  طبی  امداد دے  دی  گئی  ہے   تاہم گاڑی کو تودے سے نکالنے کیلئے  آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کنڈلہ کے مقام پر سنو سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے ، گلیات میں چار مقامات پر سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے۔

سورس:وی این ایس، ایبٹ آباد