جیکب آباد،06 مارچ (اے پی پی ):تھانہ ائیرپورٹ پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں بگیہ پل کے قریب مقابلہ ہوگیا،پولیس کی فائرنگ میں دو ملزمان زخمی ہوگئے جن کو گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت شاہزمان رند اور منصور عباسی کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل یونیک ماڈل 2017 اور 2 ٹی ٹی پسٹلز برامد ہوئے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان اپنے 02 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ واردات کے ارادے سے بگیہ پل کے قریب گھات لگائے ہوئے تھے جن کو گرفتار کرلیا گیا ہے،زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
سورس:وی این ایس، جیکب آباد