پاکپتن؛ اغواء ہونے بچہ 24 گھنٹے کے اندر بازیاب

36

پاکپتن،06 مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاء الحق چوہدری کی سربراہی میں تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے اغواء ہونے والا بچہ 24 گھنٹے میں بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ محمد اقبال نامی شخص نے 15 پر کال کی کہ میرا چھوٹا بھائی حسنین اقبال نور پور اڈا پر سامان لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا۔ پولیس ہیلپ لائن پر کال کا فوری ریسپانڈکرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گھر سے لاپتہ ہونے والا بچہ سندھ سے برآمد کر لیا۔لواحقین نے پاکپتن پولیس کے لئے ڈھیروں دعائیں کیں۔

سورس:وی این ایس، پاکپتن