اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے “عالمی یوم خواتین” کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کیلئے عوامی جگہ محفوظ ہونا انتہائی ضروری ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کو معاشی ترقی میں اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کی مختلف شعبوں میں شراکت داری یقینی بنانے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں۔











