اٹک؛پولیس نے بین الصوبائی 8 رکنی ڈکیت گینگ گرفتا کرلیا

42

اٹک،08مارچ (اے پی پی): پولیس نے بین الصوبائی 8 رکنی ڈکیت گینگ گرفتا کرلیا  ہے، ملزمان نے  پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 171 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ڈاکوئوں سے لاکھوں نقدی اور سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

 یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے منگل کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “بوٹا قصوری گینگ” نے ایک عرصہ میں پنڈ یگھیپ میں انت مچائی ہوئی تھی،ملزمان نے ضلع اٹک سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 171 وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں نے اٹک پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا جس پر پنڈی گھیب پولیس نے متحرک ہو کر گینگ کو گرفتار کر لیا ، ڈکیت گروہ سے کل53 لاکھ سے زائد مالتی سونا و 10 لاکھ روپے نقدی برآمدکیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بوٹا قصوری اور ان کے گینگ پر مختلف اضلاع میں 171 سے زائد مقدمات درج ہے،دوران تفتیش ملزمان سے مزید واردات میں  ملوث کے انکشافات کا بھی امکان ہے، پولیس نے ابتدائی طور شناخت پریڈ کےلئے 8 ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجھوا دیا۔