ملتان،09مارچ(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس موقع پرڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جوس فیکٹریز، سکول کنٹین، واٹر پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں اور 55 لیٹر غیر معیاری جوس، 25 کلو نمک کھار، 9 لٹر ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا ہے اور کہا مینگو جوس کی برکس ویلیو کم ہونے پر 2 جوس فیکٹریوں کو 30، 30 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور کہا کہ جوس فیکٹریوں کو شوکت شہید کالونی بہاولپور روڈ پر چیک کیا گیا ہے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ پبلک سکول کی کینٹین کو زائدالمعیاد کولڈ ڈرنکس بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا پانی میں آرسینک اور کیمیکل کی ملاوٹ پائے جانے پر 3 واٹر پلانٹس کو 32 ہزار کے جرمانے کردیئے گئے ہیں جبکہ پاپڑ کی تیاری میں کھار استعمال، محلول کی کیمیکل ڈرمز میں سٹوریج پر پل ٹھوکر میں فیکٹری کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کہا صوبہ بھر میں خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کا تعاقب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔











