ملتان، 09 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں دہلی گیٹ تا پاک گیٹ فضیل کی تاریخی حیثیت بحالی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے حرم گیٹ اور دہلی گیٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے ندیم قریشی کو اندرون شہر کے اپ گریڈیشن منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی فضیل کو اپ گریڈ کرکے خوبصورت لائٹس اور پودوں سے سجایا جائے گا جبکہ فضیل کا تاریخی طرز محفوظ بنایا جارہا ہے۔
ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ حرم گیٹ سمیت اندورن شہر میں مثالی صفائی کا نظام وضح کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کے ترقیاتی منصوبے قابل ستائش ہیں۔
قبل ازیں ندیم قریشی نے اندرون شہر کے مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔











