سکھر: محکمہ جنگلات کے تعاون سے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پھلوں کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

47

سکھر،09مارچ (اے پی پی ): سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو ) نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پھلوں کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا  کر دیا ہے ۔

ترجمان سرسو جمیل احمد کے مطابق پھلوں والے درختوں کی شجرکاری سندھ میں بہتر غذائیت کے پروگرام   نیوٹریشن مخصوص جزو  کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس او) ایمان کی جانب سے تعلقہ نصیر آباد کی یوسی دھامرہ میں تقریباً 200 پھلوں کے پودے لگائے گئے ہیں، درخت لگانا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کلیدی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے، پھل والے درخت انسانوں، جانوروں، پرندوں وغیرہ کو خوراک بھی فراہم کرتے ہیں اور اس کے ذریعے دیہی برادریوں کو بڑی مہم میں حصہ لینے اور بیداری پیدا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم آنے والی نسلوں کے لیے خوراک کی فراوانی کو یقینی بنانے والے ماحولیاتی اقدامات کا حصہ ہے۔