مظفر گڑہ ، احساس کفالت کی رقم میں سے زائد کٹوتی کرنے پر دو ایجنٹ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا

13

مظفرگڑہ، 10 مارچ (اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان نے تھانہ روہیلانوالی اور خان گڑھ کے احساس کفالت سنٹر کا سرپرائز وزٹ کیا۔خواتین اور لوگوں سے ان کے مسائل اور کٹوتی کے بارے میں دریافت کیا۔احساس کفالت کی رقم میں سے زائد کٹوتی کرنے پر دو ایجنٹ کو موقع پر گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کردیا۔دونوں ایجنٹس کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھا کہ غریبوں کی رقم میں سے کٹوتی کرنا ظلم ہے، ایسے ایجنٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کفالت سنٹر سے بھی ملاقات کی اور معاملات کو بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔