جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،سرغنہ ملزم سمیت15 موٹرسائیکل برآمد

20

جیکب آباد،10مارچ  (اے پی پی):  پولیس نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ ملزم ،چھینی گئی 15 موٹر سائیکلیں، 01 ٹی ٹی پستول اور 01 ماسٹر چابی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات برائے روپوش، اشتہاری و مطلوب ملزمان سمیت ایکٹیو کرمنلز کی گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی آئی این ایس پی  اختر حسین ابڑو بمعہ اسٹاف نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ ملزم سجاد علی کو قادر پور کے نزد شیخا رائس مل کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 15 موٹر سائیکل، 01 ٹی ٹی پستول، 03 گولیاں اور ماسٹر چابی برآمد کرلی گئی ہے جس کی قانونی کارروائی کردی گئی ہے،مندرجہ ذیل ریکور شدہ موٹر سائیکلیں تصدیق کے بعد اصل مالکان  کے حوالے کردی گئیں ہیں،شہریوں نے بہترین کارکردگی دکھانے اور فلفور ریکور کروانے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بمعہ اسٹاف کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شکریہ ادا کیا۔