اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحادی و مشترکہ سیاسی سوچ رکھتے ہیں، تحفظ دور کردیئے۔
پالیسی کے فیصلے پارلیمنٹ اور حکومت کا اختیار ہے، ہماری خواہش ہے کہ سیاسی صورتحال جلداز جلد اور 23مارچ کی تقریب سے قبل ختم ہو، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی ہیں اور ہم اتحادیوں جیسی ہی سوچ رکھتے ہیں، پیکا آرڈیننس پر چوہدری پرویز الٰہی سے بات ہوئی ہے، حکومتی اتحادی جلد وزیراعظم پراعتماد کا باضابطہ اعلان کر دیں گے











