ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا پبلک ویلفئیر اقدامات کی جانچ کیلئے مختلف اضلاع کا دورہ

13

ملتان، 12 مارچ(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک ویلفئیر اقدامات کی جانچ کیلئے علی الصبح دورہ کیا۔ واسا، ویسٹ میجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، کارپوریشن حکام ہمراہ تھے۔ کمشنر نے یوسی 33,35,آرٹس کونسل پارک کا دورہ بھی کیا اور وال چاکنگ کرنے واے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا کی ہدایت کی۔

 کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی ،انکے مسائل دریافت کیے اور اقدامات بارے آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 1275 گٹروں کے ڈھکن تبدیل،3636 سٹریٹ لائٹس فعال کی گئیں ہیں اور کہا 1926 نالیاں،7955 سیورج لائنوں کی مکمل صفائی کروائی جاچکی ہیں۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن سے 54147.84 میٹرک ٹن کوڑا مناسب طریقے سے تلف کیا گیا ہے ، وزیر اعلی کے احکامات پر پبلک ویلفئیر اقدامات ڈویژن بھر میں جاری ہیں ، 39 کھیلوں کے میدان، 67.842 کلومیٹر گرین بیلٹس کی تزین و آرائش مکمل کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا 812 خطرناک بل بورڈز ہٹائے گئے، 2958 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر ارشاد نے شہریوں کو شہر کی خوبصورتی میں مثبت کردار ادا کرنے  اپیل بھی کی اور واسا کو صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے 48 پارکوں کے دوروں کے2 راؤنڈز مکمل کر چکا، تیسرا جاری ہے،فیلڈ میں نکل کر عوامی مسائل کا ادراک کر کے بہتری لائی جاسکتی۔

سورس: وی این ایس، ملتان