وادی کیلاش کی سڑکوں کی تعمیر پر پاکستان بننے کے بعد پہلی بار کام کا آغاز کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر کا افتتاح

36

چترال ،12مارچ  (اے پی پی):بین الاقوامی اہمیت کی حامل وادی کیلاش کی سڑکوں پر پاکستان بننے کے بعد پہلی بار کام شروع ہوا جس  کےایک طرف اگر مقامی لوگوں کو سفر ی سہولیات میسر ہوگی تو دوسری  طرف کیلاش کی رنگا رنگ تقریبات کو دیکھنے کیلئے آنے والے ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بھی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال انوارلحق نے ان سڑکوں کا  افتتاح کیا ان کے ہمراہ اے سی سلیم ثقلین، اے اے سی حفیظ اللہ این ایچ اے کا عملہ بھی موجود تھا۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی  جانب سے  پراجیکٹ ڈائیریکیٹر  رفیق عالم نے  اس منصوبے کی تفصیل بتائی۔

 ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ یہ اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس سے نہ صرف  دو ہزار لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا کیونکہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنی محصوص ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں  جن کے محتلف تہواروں کو دیکھنے کیلئے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر پر مقامی لوگ بھی نہایت خوش ہیں۔

 اس موقع پر  علاقے کے لوگوں نے این ایچ اے حکام  کے اس اقدام کو نہایت سراہا ہے۔

سورس:وی این ایس، چترال