ملتان؛  پنجاب ہائی وے پیٹرول کی جانب سے منشیات کےاستعمال کےرجحان اورروڈسیفٹی  کے موضوع پر سمینارکاانعقاد

39

ملتان، 13 مارچ (اے پی پی ):  پنجاب ہائی وے پیٹرول کی جانب سےمقامی کالج میں طالب علموں میں بڑھتےہوئے  منشیات کےاستعمال کےرجحان اورروڈسیفٹی  کے موضوع پر سمینارکاانعقادکیاگیا۔

سیمینار  میں  سب انسپکٹرجاویداولکھ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے لیکچردیتےہوئے کہا کہ  انسان کس قدر قیمتی ہے، اسکی قدروقیمت کاخودسےاندازہ ہی نہیں ،صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہمیشہ سگریٹ وتمباکونوشی کی پیشکش سےانکارکریں گےاور سگریٹ نوش افراد سےسگریٹ وتمباکونوشی کی عادت کوترک کروانےکی سنجیدہ کوشش بھی کریں گے،سگریٹ نوشی باعث فخرنہیں بلکہ مضرصحت ہے۔انہوں نے کہاکہ  مضمرات سےآگاہی کےباوجود سگریٹ نوشی کرنےوالوں کی بہت بڑی تعداد پڑھے لکھے طبقے کی ہے،معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کےکچھ نہ کچھ حقوق ہوتے ہیں اوران حقوق کوپوراکرناہر شخص کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  بچے(طلباء)ہمارامستقبل ہیں، یہاں مستقبل کی بات کی جائے تونہ صرف بچے(طلباء)اپنے والدین کےلیےروشن مستقبل کی ایک کرن ہیں بلکہ ریاست کا روشن مستقبل بھی انہی بچوں سےوابستہ ہے۔موٹرسایکل یوزر ہمیشہ  ہیلمٹ کااستعمال لازمی کریں اور رانگ سایڈسے یو ٹرن لینے سےبچیں،آخر میں ایجوکیشن انچارج نے آگاہی ومعلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

سورس:وی این ایس، ملتان