بورے والا،14 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں بورے والا سمیت پاکستان بھر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری مہم جاری ہے۔ اس حوالہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ سالوں میں ڈیڑھ لاکھ پودے شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کے بعد مزید 50 ہزار پودوں کی تقسیم کے لئے مختلف اقسام کے پودوں کے سٹالز سجا دیئے ہیں جہاں شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے، سٹالز کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے کیا۔
شہریوں نے اس مہم کو خوب سراہا۔شہریوں نے کہا کہ نئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں جس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی بلکہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تقریب میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،شیخ شاہ رخ خاں،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری بار مشاہد علی چوہدری،نائب صدر عمران علی شیخ،انجمن تاجران کے نمائندوں،خواتین اور دیگر نمائندہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔











