پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے نجی سکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

179

عارفوالا،14 مارچ(اے پی پی):پنجاب کی طرح عارفوالا میں بھی پنجاب کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے لیے  نجی سکول نور الہدیٰ میں ڈائریکٹر  محمد عمیر سیٹھی نے رنگا رنگ  تقریب منعقد کی جس میں بچوں نے مختلف علاقوں  پنجابی ۔ سندھی ۔ بلوچی سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں کی نمائندگی بھی کی اور بچوں نے دیہاتی روپ بھی دھارے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ٹیبلو پیش کرکے پنجاب کلچر کو اجاگر ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سکول محمد عمیر سیٹھی نے کہا کہ پنجابی کلچر کو فروغ دینے اور بچوں میں پنجاب کی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے ایونٹس انعقاد پذیر ہونے چاہیے اس سے بچوں کی حوصلہ افزائی۔ ذہنی و جسمانی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقعے فراہم ہوتے ہیں۔

تحصیل بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں بھی اسٹاف اور بچوں نے پنجابی لباس زیب تن کیے۔