وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی پارلیمانی لیڈر نواب زادہ خالد مگسی کے ہمراہ ملاقات

50

اسلام آباد،14مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ خالد مگسی کے ہمراہ  پیر کو  یہاں  ملاقات کی ہے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، اراکین قومی اسمبلی روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین اور میر احسان ریکی شامل تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔