اسلام آباد،14مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد کے ہمراہ پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزاشامل تھے۔ تمام رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔











