ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کی ہدایت

10

ملتان، 19 مارچ (اےپی  پی ):کمشنر   ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے  کی ہدایت  کرتے  ہوئے کہا  ہے  کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کی قانونگوئیاں واپس لے لی جائیں گی۔ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں۔انہوں نے کہا  کہ بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے،زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے،نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں۔

ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جارہی ہے۔ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ڈویژن کے 81 قانون گوئیوں پر دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔ ڈویژن کے 560 پٹوار سرکل میں 390 دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔اس ماہ 89  ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائ گئ۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول 25801 شکایات حل کی گئیں۔ ڈویژن کے 2442 موضعہ جات میں 2230 کو آن لائن کیا جاچکا ہے۔212 موضعہ جات کو آن لائن کرنے بارے ورکنگ شروع کی جاچکی ہے۔ کھیوٹ کے19 کیسز حل، 10399 رجسٹریاں، 24455 موضع جات میں ڈجیٹل گرداوری شروع کی گئی۔

ایڈیشنل کمشنرز،  اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے۔