ملتان ؛ غیر قانونی طور پر ڈگریاں فراہم کرنے پر نجی میڈیکل کالج کی عمارت سیل

16

ملتان، 19 مارچ (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے غیر قانونی میڈیکل کالج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالج بلڈنگ کو سیل کردیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ممتاز آباد میں نجی میڈیکل کالج سیل کیا گیا ہے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کارروائی کی قیادت کی۔

واضح رہے کہ ظہیر میڈیکل کالج سے غیر قانونی طور پر ڈگریاں فراہم کی جارہی تھیں ،ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بتایا کہ میڈیکل کالج کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔