پاکپتن،21 مارچ ( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر کوارڈ ینیشن سرمد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار سپیشل افراد کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،پنجاب حکومت سپیشل افراد کی بحالی کیلئے پر عزم ہے،حکومتی ہدایات کے تحت سپیشل افراد کی بحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے، حکومتی ہدایات کے تحت سپیشل افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،سپیشل افراد معاشرے پر بوجھ نہیں اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کوارڈ ینیشن سرمد حسین نے ضلعی ریڈرسل کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو سپیشل افراد سے کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ا سسٹنٹ کمشنر کوارڈ ینیشن سرمد حسین نے تمام تعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ سپیشل افراد کے تحفظات دورکیے جائیں اور حکومتی پالیسی کے تحت ان کو ہر ممکن طریقے سے ریلیف بہم پہنچایا جائے۔انہوں نے ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کو ہدایات جاری کیں کہ سپیشل افراد سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کریں اور اور جن افرادکو ملازمت دی گئی ان کے موجودہ پوزیشن کے بارے میں مفصل رپورٹ تیار کرکے ڈی سی آفس جمع کروائیں۔
انہوں نے دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ قوانین کے تحت معذور افراد کو سرکاری ملازمت دیں اور ملازمت پر مامورسپیشل افراد کے کنٹریکٹ کوتوسیع دیں ، ان کے دیگر معاملات کا جائزہ لیں ، تحفظات دور کریں اور ان کی ہرممکن طریقے سے بحالی کیلئے موثر اقدامات کریں۔
سورس؛وی این ایس، پاکپتن