سندھ ہائی کورٹ سکھر نے خاتون ایم پی اے شہناز انصاری قتل کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

26

سکھر،21مارچ  (اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ سکھر نے خاتون ایم پی اے شہناز انصاری قتل کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں پیپلز پارٹی کی خاتون ركن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مركزی ملزم اختر کھوکھرکی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ مدعی ڈاکٹر فاطما انصاری اپنے وکیل قربان ملانو کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وكیل قربان ملانو نے عدالت كو بتایا کہ اختر کھوکھر مرکزی ملزم ہے جسکے قبضے سے  آلہ قتل کلاشنکوف برآمد ہوا تھا ، قتل کیس ایک  ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے، کیس کا ٹرائل تقریباً مکمل ہونےوالا ہے  ۔

عدالت کے جج جسٹس امجد علی سہتو نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان نے خاتون ایم پی اے شہناز انصاری کو دو سال قبل نوشہرو فیروز میں قتل کیا تھا۔

سورس:وی  این ایس، سکھر