کوئٹہ،22مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی نے کہا ہے کہ چند روز قبل پشین میں جیولری کی دکان پر 54 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی سی آئی اے ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان بھی برآمد کرلیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کامیاب کارروائیوں سے جرائم میں کمی آرہی ہے، گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں راہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے ملزم نے کہا ہے کہ گولی موٹر سائیکل چھینتے ڈاکوؤں نے ماری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے کہا کہ سی آئی اے ڈیپارٹمنٹ تفتیش کر کے اصل کہانی سامنے لایا ہے،زخمی شخص کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم پشین ڈکیتی میں ملوث ہے،انڈسٹریل تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا گروہ بھی گرفتار کیا ہے،گوالمنڈی تھانے کی حدود سے 5 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے دو رکنی گروہ گرفتار کیا ہے۔
سورس : وی این ایس ، کوئٹہ