بہاولنگر: یوم پاکستان ملی جوش و خروش سے منایا گیا، پرچم کشائی کی تقریب منعقد

35

بہاولنگر، 23 مارچ (اے پی پی ):  ملک بھر کی طرح  بہاولنگر میں یوم پاکستان کے موقع پر بلدیہ لان میں پرچم کشائی کی  مرکزی تقریب کا انعقاد  کیا گیا  جہاں یوم پاکستان روایتی ملی جوش و خروش سے منایا گیا ۔اے ڈی سی جی  عبدالجبار گجر نےایس پی فاروق کمیانہ ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک اور دیگر کے ہمراہ  پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش ۔

 اس موقع پر قومی ترانے کی خوبصورت دھن نے سماں باندھ دیا۔ تقریب کے دوران فوجی یونیفارم میں ملبوس طلباء نے مختلف ملی نغموں پرخوبصورت  ٹیبلو بھی پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی خوشحالی ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔اس موقع پر سرکاری افسران ، ملازمین ، اساتذہ  طلباء اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

سورس : وی این ایس، بہاولنگر