ملتان :یوم پاکستان پر پرچم کشائی، پریڈ کی مرکزی تقریب منعقد، سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی

19

ملتان، 23 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم پاکستان کے  موقع پر پرچم کشائی اور پریڈ کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ پولیس،ریسکیو اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں کی پرچم کو سلامی پیش کی۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے صدارت کی اور  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ یوم پاکستان اس عظیم دھرتی کے تحفظ کے عزم کو پختہ کرتا ہے۔انہوں  نے  کہا وطن کی حفاظت اور حرمت کیلئے نئی نسل تک پیغام پہنچانا ناگزیر ہے۔

 آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ قراداد پاکستان کے ذریعے مسلمانوں کو انکے الگ وطن کی نوید سنائی گئی اور کہا کہ وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن برصغیر کے مسلمان کیلئے عظیم خوشخبری لایا ۔انہوں نے  کہا کہ  ضلعی انتظامیہ پورے ملی جذبے سے یوم پاکستان منارہی ہے۔

 تقریب میں سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اراکین اسمبلی مظہر عباس راں،خالد جاوید وڑائچ اور سول سوسائٹی بھی شریک ہوئے۔

سورس:وی این ایس،ملتان