شیرانی؛ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب ، مختلف سکولوں کے طلباء نے اردو ، انگریزی تقاریر ، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش  کیے

7

شیرانی، 23 مارچ ( اے پی پی ):  یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں سول انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔  تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء نے اردو ، انگریزی تقاریر ، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ 23 مارچ ایک یادگار دن ہے ، جس دن برصغیر کے مسلم رہنماؤں نے انگریز سامراج کے خلاف منٹو پارک لاہور میں قرار داد پیش کی تھی ۔ ہمیں فخر ہے کہ اس وقت بلوچستان کی نمائندگی قاضی محمد عیسیٰ نے کی تھی ، انہی رہنماؤں کی کوششوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں جی رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے ملک و قوم کی سلامتی و خدمت کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے سردار ناصر خان اور ستار کاکڑ نے بھی مختصر خطاب کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال اور دیگر شرکاء نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں ڈی پی او خلیل اللہ کاکڑ ، ایس ڈی پی او شیر محمد بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ کاکڑ ، ڈی ای او لعل جان موسی خیل ، ای ڈی او شیخ موسی خان ، پرنسپل بوائز کالج دولت خان لوون ، پرنسپل گرلز کالج میڈم زبیدہ ، چیف آفیسر سلیم اچکزئی ،   پرنسپل وزیر خان بہار ، ڈاکٹر نصیب اللّٰہ کاکڑ ، فضل آمین مندوخیل اور دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

سورس:وی این ایس، شیرانی