ملتان، 23 مارچ (اے پی پی ):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ہیڈ آفس میں خشک لکڑی کی نیلامی کا انعقاد ہوا، 560روپے شیشم فی یونٹ نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی۔سرکاری بولی سے 10روپے زائد ریٹ پر بولی ہوئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے کہا کہ سرکاری بولی سے زائد نیلامی خوش آئندہ ہے۔ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گے۔
اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ جنگلات کے نمائندے بھی موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، ملتان