موسیٰ خیل؛ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پروقار تقریب، پرچم کشائی سمیت خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا

13

موسیٰ خیل،23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس موسیٰ خیل  میں پروقار تقریب کا اہتمام، پرچم کشائی سمیت خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

 یوم پاکستان کی مناسبت سے ضلع کمپلیکس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، ڈپٹی کمشنر یاسر حسین نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں  قومی ترانہ سمیت سکول کے بچوں نے ملے نغمے ،ٹیبلو اور مختلف آئٹم پیش کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر یاسر حسین  نے کہا کہ 23مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن دنیا کے نقشے پرمسلمانوں نے اپنی ایک آزاد مملکت کی بنیاد رکھی ہے۔ یوم پاکستان کو تاریخ کے سنہری اوراق میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ  قیام پاکستان کے لئے جو قربانیاں دی گئی وہ ناقابل فراموش ہیں پوری قوم نے متحد ہوکر یوم پاکستان کو جوش وخروش سے منا کر پوری دنیا کوجذبہ حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔23مارچ 1940برصغیر کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے آج کا دن تدبر قائد و فکر اقبال کا مشترکہ عکاس ہے۔

تقریب سے قبائلی مشر ملک اختر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے آخر میں نمایا کارکردگی دیکھانے والوں میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔قبائلی اتن بھی پیش کیا گیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈی سی کمپلیکس ہال میں چائے پارٹی بھی دی گئی  اور اس موقع پر ڈی سی یاسر حسین،اے سی کلجم اللہ کاکڑ اور سوشل ویلفئیر آفسر  عالم خان لعون نے قبائلی معتبرین شہریوں کی ساتھ مختلف موضوعات پرسیر حاصل گفتگو کی ۔

سورس:وی  این ایس، موسیٰ خیل