سکھر: یوم پاکستان  پر مختلف تقاریب کا انعقاد، شہدائے آزادی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

23

سکھر ،23مارچ(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح سکھر میں یوم پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا  گیا۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب واکنگ ٹریک پر منعقد کی گئی ۔تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا اور شہدائے آزادی پاکستان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

 تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں اس عظیم قرار داد پاکستان کی یاد دلاتا ہے جس کی بنا پر یہ عظیم مملکت خداد پاکستان وجود میں آئی ہمیں آج کے اس دن پر عہد کرناہوگا کہ ہم اس ملک کی ترقی و تعمیر ،خوشحالی و امن کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

تقریب میں  کمشنر سکھر غلام مصطفے پھل ،ڈی آئی جی سکھر طارق عباس قریشی ،ڈی سی سکھر جاوید احمد ،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک ،ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی شخصیات ،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،شہریوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

سورس:وی  این ایس،سکھر