سکھر،23مارچ(اے پی پی) ملک بھر کی طرح 23مارچ ،یوم پاکستان کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا،اس حوالے سے اسکاوٹ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کا آغاز پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی سے کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکل میں پاکستان پر آنچ آنے نہیں دینگے،ہم اپنے وطن کے لے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔
اس سلسلے میں سکول اور کالج کی بچیوں نے یوم آزادی کے موضوع پر تقریریں کیں،گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کی جانب سے تقریب میں ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کے گئے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو ایس ایس پی ظفر اقبال ملک، میجر خبیب ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
سورس : وی این ایس ، خیرپور