مری ؛تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر  واک اور سیمینار کا انعقاد

50

مری ،24 مارچ (اے پی پی ): تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور شرکاء کو ٹی،بی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

 آخر میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ٹی بی کے مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولت موجود ہے اور اس وقت ٹی بی کے پانچ مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں زیر علاج ہیں۔

 واک کی قیادت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کی جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز  ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے واک میں شرکت کی۔

سورس:وی این ایس،مری