وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی غزالہ سیفی کی ملاقات

28

اسلام آباد ، 26 مارچ (اے پی  پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے  جمعہ  کو  یہاں  ملاقات کی  ہے ،ملاقات میں رکنِ قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے  وزیرِ اعظم کی قیادت اور حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور خارجہ محاذ پر کامیابی، او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد اور اقوامِ متحدہ میں اسلامو فوبیا کے سدِباب کیلئے قرارداد  کی منظوری پر مبارکباد بھی پیش کی۔

سورس:وی  این ایس، اسلام آباد