ملتان ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

37

ملتان، 25 مارچ (اے پی پی ): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اشتراک سے بیورو سٹاف کے لئے فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، بیورو آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹرینرز زاہد حسین، محمد عمران اور عابدہ پروین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے لیکچر دیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کی جانب سے ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جان بچانے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف کو پریکٹیکل تربیت بھی دی گئی۔

  ریسکیو 1122 کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کروانے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

سورس:وی این ایس، ملتان