اوکاڑہ،25مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نےسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سبزیوں و پھلوں کے نرخ اور ان کے معیار کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی اور اور عام مارکیٹ میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کی لسٹ ہر دکان پر موجود ہونی چاہیے اور افسران و عملہ اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا اور سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور معیار بارے بھی دریافت کیا۔
سورس:وی این ایس، اوکاڑہ











