معاشرے سے فکری مغالطہ نکل گیا ہے،  اللہ کی  ذات چوروں کو کامیاب نہیں ہونے دیتی؛ جمشید اقبال چیمہ

13

لاہور، 25 مارچ ( اے پی پی ):  رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ معاشرے سے فکری مغالطہ نکل گیا ہے اللہ کی ذات چوروں کو کامیاب نہیں ہونے دیتی ورنہ دنیا قائم نا ہوتی۔ خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف تمام جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں اب وقت ہے کہ سٹیٹس کو توڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ بڑا تاریخی موقع ہے اور اس میں جمہوریت ،عوام اور تحریک انصاف جیتے گی اور اس ملک کو لوٹنے والے سب ہاریں گے۔

سورس:وی  این ایس، لاہور