موجودہ صورت حال میں ڈینگی سر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  اوکاڑہ جنرل حسنین خالد سنپال

38

اوکاڑہ،25مارچ(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات ڈینگی سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،لوگوں کو آگاہی دینے اور سرکاری محکموں کے مربوط اقدامات کے متقاضی ہیں، موجودہ صورت حال میں سر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید، ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹرمحمد اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیوریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں، نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد ڈینگی میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

سورس:وی این ایس ، اوکاڑہ