مظفرگڑھ؛ڈی  پی  او طارق ولائت کی تھانہ صدر علی پور میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

24

مظفرگڑھ، 26 مارچ(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولائت نے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنے کیلئے تھانہ صدر علی پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد کے ساتھ میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر موجود افسران کوان کےحل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ،ان کے دفتر کے دروازے لوگوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

سورس:وی این ایس،مظفر گڑھ