اوکاڑہ ،26مارچ(اے پی پی ):تھانہ حویلی لکھا کی حدود بلھے وال میں محنت کش پر تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او فیصل گلزار کے نوٹس لینے کیبعد ایس ایچ او حویلی لکھا انسپکٹر شہباز علی نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گشیر علی، محمد علی اور محمد یار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان نے غریب محنت کش شاہد پر تشددکیا اور ویڈیو بنا کر وائرل کی۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سورس:وی این ایس، اوکاڑہ