پاکپتن،26 مارچ (اے پی پی): ضلع بھرمیں موبائل فون کی خریدوفروخت اور مرمت کیلئے ایس گیجٹ ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ۔
اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے کہا کہ ضلع بھرمیں موجود تمام موبائلز شاپس کے مالکان کسی بھی موبائل فون کی خریدوفروخت اور مرمت ایک گیجٹ موبائل ایپ کے بغیر نہ کر سکتے ہیں۔اسی طرح کسٹمرز حضرات بھی موبائل فون کی خریدوفروخت اور مرمت اسی ایپ کے ذریعے کریں۔انہوں نے کہا کہ ای گیجٹ کے استعمال کے ثمرات یہ ہے کہ پاکپتن پولیس نے اب تک35 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ یا گمشدہ موبائل فونز 224 شہریوں کے حوالے کر دیے ہیں۔
ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے کہا کہ موبائل فون کی خریدوفروخت کو محفوظ بنانے کیلئے شہری پنجاب پولیس کی جانب سے ایک گیجٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
سورس:وی این ایس، پاکپتن