سستے رمضان بازار صارفین کیلئے سہولت اور آسانی کا باعث بنیں؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک

27

پاکپتن،26 مارچ (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار صارفین کیلئے سہولت اور آسانی کا باعث بنیں، جس کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیمیں بھی بھر پور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ماہ صیام کے سلسلہ میں رمضان بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو ماہ صیام کے سلسلہ میں رمضان بازاروں کے قیام سے متعلق آگاہ کیا گیا، ماہ صیام کے سلسلہ میں 2 رمضان بازار تحصیل پاکپتن اور 2 رمضان بازار تھصیل عارفوالہ میں لگائے جائیں گے، تحصیل پاکپتن کے رمضان بازار پلے گروانڈ، اور بجلی چوک  میں لگائے جائیں،تحصیل عارفوالہ میں بھی2 رمضان بازار لگائے جائیں گے   جن میں سے ایک ایچ بلاک میں اور دوسرا قبولہ نزد دربار بابا محمد شفیع میں لگایا جائے گا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا کہ  ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں حکومت نے اشیائے ضروریہ سبسڈی پر فراہمی کا اعلان کیا ہے وہ خوش اسلوبی اور آسان ناداز میں لوگوں تک پہنچنی چاہیں، رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کوالٹی بہتر ہونی چاہیے اورماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی مقر رکردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمدکریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا کہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی اور مقررکردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ  فروخت کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے جائیں گے بلکہ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائیں جائی۔انہوں نے کہا کہ  ماہ صیام کے سلسلہ میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں  کی خصوصی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، تمام متعلقہ ادارے حکومتی ہدایات کے تحت 25 شوال کو رمضان بازار قائم کروائیں اور اس سلسلہ میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، رمضان بازاروں میں تحصیل سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں اور ہر بازار میں شکایات سیل بھی بنایا جائے۔

ماہم آصف ملک نے کہا کہ  رمضان بازاروں کی خوبصورتی اور کوالٹی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا، تمام رمضان بازار خوبصورتی سے مزین ہونے چاہیں، رمضان بازاروں میں پبلک انٹری کیلئے واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں اور سیکورٹی امور پر خصوصی توجہ دی جائے،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جنریٹر کا بھی انتظام کیا جائے، تمام رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کم شرح منافع پر فروخت کی جائیں گی، عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

 اجلاس میں اے سی کو ارڈ سر مد حسین، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد،سی او میونسپل کمیٹی پاکپتن ملک جاوید اسلم، تحصیلدار غضنفر نوید، مارکیٹ کمیٹی، زراعت کے حکام نے شرکت کی۔