چنیوٹ، 27 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں شرکت کے لیے ضلع چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد روانہ ہو گئی ہے۔ ضلعی دفتر سٹیلائٹ ٹاؤن سے بڑے قافلے کی قیادت ضلعی صدر سید ذوالفقار علی شاہ،جنرل سیکرٹری کاظم عاطف اور ضلعی صدر خواتین ونگ اقصی لالی کر رہے ہیں۔
سینکڑوں کارکنوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر ہے ہیں۔گاڑیوں پر تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔
پی ٹی آئی کی یہ ریلی براستہ سرگودھا روڈ سے ہوتی ہوئی سیال موڑ انٹرچینج سے اسلام آباد موٹر وے سے اسلام آباد جا رہی ہے۔
لالیاں سے ایم این اے مہر غلام محمد لالی بھی بہت بڑی ریلی کے ساتھ اسلام آباد امر بالمعروف جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ریلی میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔
سورس : وی این ایس، چنیوٹ