جیکب آباد؛پولیس کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز کے 75 میں سے 59 کیسز کی پروموشن کی منظوری دے دی گئی

20

جیکب آباد،28 مارچ(اے پی پی ): ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کی زیر صدارت  ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے پولیس کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز کے 75 میں سے 59 کیسز کی پروموشن کی منظوری دی ۔

ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے پولیس کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز کے 75 میں سے 59 کیسز کی پروموشن کی منظوری دی گئی جبکہ  04 ڈرائیور کانسٹیبل کو بھی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی میں مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن نہ ملنے کے 12 کیسز اگلے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تک موخر کر دیئے گئے۔

 ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ  نے نئے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے محنت اور لگن کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ایمانداری سے عوام کے ساتھ انصاف تعاون اور مدد  کی تلقین کی۔

 ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شاہ زمان بیگ ڈہر ، ڈی ایس پی صدر یار محمد رند، ڈی ایس پی سی آئی اے رحمت اللہ گولو ، شیٹ کلرک عمران علی چانڈیو نے شرکت کی۔